سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس جلد اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکس اور اس کے ماہرین یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ جس کی ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک اور ایکس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مختلف میڈیا اداروں سے بات چیت کے دوران اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔ایکس کی جانب سے ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی ویژن کا حصہ بنایا جائے گا۔
جس کے بعد اسے موبائیل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی پیش کیا جائے گا۔ابتدائی طور پر مذکورہ ایپلی کیشن کو اسمارٹ ٹیلی ویژن کے لیے متعارف کرائے جانے کا مقصد صارفین کی جانب سے ایکس پر اپلوڈ کی جانے والی طویل ویڈیوز کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے لیے آپشن فراہم کرنا ہے۔
ایکس کی جانب سے تاحال واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ ایپلی کیشن کو کب تک لانچ کر دیا جائے گا اور اس کا نام کیا ہو گا۔