کراچی میں2دن قبل پاک کالونی میں راہ چلتی خاتون کیساتھ بدتمیزی اور اسے ہراساں کرنے کے واقعہ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ باپردہ خاتون گلی سے گزر رہی ہے، اس دوران پیچھے سے آنے والا اوباش شخص خاتون کو پکڑتا ہے، خاتون کے شور مچانے پر اوباش فرار ہو جاتا ہے،سی سی ٹی وی میں اوباش شخص کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی مدد سے ایک شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا ہے، متاثرہ خاتون نے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ خاتون سے رابطہ ہونے پر واقعے کا مقدمہ درج کرایا جائے گا اور ملزم کی شناخت بھی کروائی جائے گی۔