متحدہ عرب امارات کا طلبا کیلئے سہولیات متعارف کرانے کا اعلان

United Arab Emirates announced the introduction of facilities for students
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں طلبا کے لیے قرضے اور دیگر سہولیات متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کےکونسل جنرل کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، مہمانوں کی تواضع یو اے ای کے روایتی کھانوں سے کی گئی۔

 افطار پارٹی میں کونسل جنرل کے صاحبزادوں نے ذاتی دلچسپی لی۔متحدہ عرب امارات کے کونسل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دعوت کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور ہم تعلیم کے میدان میں بھی طلبا کے لیے قرض اور دیگر سہولیات متعارف کروائیں گے۔



اشتہار


اشتہار