2024 میں کم سے کم فطرانہ اور روزہ چھوڑنے کا فدیہ کتنا ہے

In 2024, how much is the fidya for minimum fitrana and breaking fast?
رمضان المبارک کے اختتام پر مسلمان فطرانے یا صدقہ فطر کے حوالے سے کافی سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔تاہم اب شریعہ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں صدقہ فدطر کے حوالے سے رقم مختص کر دی گئی ہے۔شریعہ بورڈ آف پاکستان کی جانب سےصدقہ  فطر کی رقم کم سے کم 300 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ رواں سال کے لیے ہے۔ یہ رقم 2 کلو گرام گندم کے برابر ہے۔جبکہ شریعہ بورڈ کے چئیرمین ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی کا کہنا تھا کہ مخیر افراد اپنی استطاعت کے مطابق فطرانہ ادا کریں۔

اسلام ان افراد کے لیے اجازت دیتا ہے جو کہ رمضان کے روزے کسی غیر معمولی وجہ کی بنا پر نہ رکھ سکیں، تو وہ فدیا دے سکتے ہیں۔شریعہ بورڈ کے مطابق فطرانہ 600 روپے جو کے لیے، کھجوروں کے لیے 2400 اور کشمش کے لیے 4400 مقرر کیا گیا ہے۔اگر ایک شخص پورے مہینے کا فدیہ دینا چاہتا ہے تو اسے (ان میں سے کسی ایک کے) گندم کے آٹے کے 9 ہزار روپے، جو کے 18 ہزار، کھجوروں کے 72 ہزار اور کشمش کے 132000 روپے ادا کرنے ہوںگے۔

2024 میں کم سے کم فطرانہ اور روزہ چھوڑنے کا فدیہ کتنا ہے
تاہم شریعہ بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ فدیہ صرف انہی افراد پر لازم ہوگا جنہیں صحت کے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے، جبکہ ان کی جان کو خطرہ بھی ہو، وہ ادا کر سکتے ہیں۔جبکہ اگر ایک شخص سفر کے دوران روزہ چھوڑتا ہے تو دیگر آنے والے دنوں میں متبادل کے طور پر رکھ سکتا ہے۔



اشتہار


اشتہار