لیگی خاتون رکن اسمبلی کے گوجرانوالہ پہنچنے پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کی گئی

Foreign currency was showered on the arrival of the Legi woman assembly member in Gujranwala
مخصوص نشست پر منتخب ہوکر پہلی بار گوجرانوالہ پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شازیہ فرید کا شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنان نے یادگار استقبال کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی نچھاور کی ۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کارکنان نے اپنی رکن اسمبلی کا بھر پور طریقے سے استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کئے جبکہ متعدد کارکنا ن نے غیر ملکی کرنسی ڈالرز، ریال اور یورو بھی نچھاور کر دیئے ۔
شازیہ فرید کی آمد پر کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔ اس موقع پر کئی کارکنان کرنسی نوٹ لوٹتے ہوئے ایک دوسرے سے گتھم گتھا بھی ہو گئے۔




اشتہار


اشتہار