قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا ، آصفہ بھٹو حلف اٹھائیں گی

National Assembly session will be held today, Asifa Bhutto will take oath
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔آج شام پانچ بجے ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اجلاس کریں گے، اجلاس میں آصفہ بھٹو زرداری پہلی بار بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گی۔
دوسری جانب صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 اپریل کو سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے ، مشترکہ اجلاس بلانے کی منظوری صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکلز 54 (1) اور 56 (3) کے تحت دی۔



اشتہار


اشتہار