سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی آج گڑھی خدا بخش میں منائی جا رہی ہے۔ برسی پر ملک بھر سے کارکن گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں شام 6 بجے ہو گا، جلسے سے بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔برسی کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں، 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا ،ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی کاکہنا تھا کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا۔