پاکستان کی جانب سے غزہ کیلئے400ٹن امدادروانہ

Pakistan sends 400 tons of aid to Gaza
وزیرخارجہ کے اعلان پرپاکستان کی جانب سےغزہ کے لیے 400 ٹن  انسانی امداد کی 8ویں قسط  روانہ  کردی گئی ۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ امداد میں موسم سرما میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک کا سامان شامل ہیں۔

  وزیرِ خارجہ کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔فلسطینی سفیر احمد ربیع نے  تقریب  میں امدادی کھیپ وصول کی۔تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نمائندے اور مختلف امدادی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
 وزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔ غزہ کے لوگوں کو آگے کی ترسیل کے لیے مصری ہلال احمر کے حوالے کر دیاجاۓ گا۔



اشتہار


اشتہار