ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ، ملاقاتوں کا شیڈول سامنے آ گیا

The Iranian President will arrive in Pakistan tomorrow, the meeting schedule has been revealed
 ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پیر کل 22 اپریل سے 24 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، وہ کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی جائیں گے۔ صدر رئیسی پیر کو وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی طرف سے ایرانی مہمانوں کو ظہرانہ دیا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزراء بھی ایرانی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔ پیر کی شام ایرانی صدر ابراہیم رئیسی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ایرانی صدر منگل کو لاہور جائیں گے، لاہور میں ایرانی صدر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات کریں گے۔ 
گورنر پنجاب کی جانب سے ایرانی صدر کو ظہرانہ دیا جائے گا۔منگل کو ہی ایران کے صدر کراچی پہنچیں گے، جہاں ان کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں ہوں گی۔




اشتہار


اشتہار