بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی

Electricity 4 rupees 92 paise per unit expensive
عید سے قبل شہریوں کو بجلی کا ایک اور زور دار جھٹکا، نیپرا نے بجلی 4 روپے92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ عید سے قبل نیپرا کی جانب سے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 92 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی اپریل کے بلز میں کی جائیں گی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کا بجلی صارفین پر تقریبا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔




اشتہار


اشتہار