پی آئی اے کی کم از کم قیمت 30 ارب روپے مقرر

Minimum cost of PIA fixed at 30 billion rupees
 پی آئی اے کی کم از کم قیمت 30 ارب روپے مقرر، نجکاری کمیشن بورڈ نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی،پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ،لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ہونی لازم قرار۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نیلامی کیلیے بولی دہندہ کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ہونا قرار دی گئی ہے۔ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب کی ہی،ں کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ہےذرائع کے مطابق بولی لگانے والے کنسورشیم کو غیر ایئرلائن انٹرپرائز کے طور پر مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ظاہر کرنا ہوگی۔

حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں۔ حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔ سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیرملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔ فیصلوں کی منظوری وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی گئی۔

دوسری جانب پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز میں دلچسپی دیکھنے میں آئی۔پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650فیصد سے زائد بڑا اضافہ ہوا ، مارچ کے مہینے میں پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اب تک ایک کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد شئیرز کا کاروبار ہوچکا،مارچ کے ماہ میں پی آئی اے کا شئیرز 10.80 روپے سے بڑھ کر 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے۔
29 مارچ 2024 کو پی آئی اے کے شئیرز کی قیمت 31.54 روپے کی بلند سطح تک ٹریڈ ہوئے، پی آئی اے کے شیئرز میں نجکاری کے حوالے سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، جس کے بعد پی آئی اے پاکستان کا 70واں بڑا شیئرز ہولڈر بن گیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے حصص تیزی سے بلند ترین سطح پر پہنچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں اصلاحتی عمل کے باعث بھی ایئر لائن کے حصص مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے، پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرز4.50ر روپے سے بڑھ کر27روپے پر پہنچے جبکہ پچھلے ہفتے پی آئی اے کے شیئرز 31.54 روپے تک ٹریڈ ہوئے۔




اشتہار


اشتہار