خیبر پختونخوا ، طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا ، طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے طویل عرصے سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ صحت کے مراسلے کے مطابق غیر حاضر ڈاکٹروں کو حتمی نوٹس جاری کرکے 15 دن میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  کل 15 ڈاکٹروں کو نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں، باربار نوٹسز کے باوجود ڈاکٹر ڈیوٹی پر حاضر نہ ہو سکے، بعض ڈاکٹر گزشتہ 4 سال سے غیر حاضر ہیں، مقررہ مدت میں جواب نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی ہے، غیرحاضر ملازمین کیلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار