پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔اورعیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان

When will Eid al-Fitr be held in Pakistan? The meteorological department has predicted that there will be 6 holidays on the occasion of Eid-ul-Fitr
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازکاکہناہےکہ 9 اپریل بروز منگل کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف رہے گا،9 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہوگی،9 اپریل بروز منگل ملک میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا،پاکستان میں عید الفطر10 اپریل بروز بدھ کوہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں عید سے ایک روز قبل تعطیلات کا آغاز ہوتا ہے، اس طرح 9 اپریل بروز منگل کو پہلی چھٹی ملنے کا امکان ہے، ممکنہ طور پر 9 اپریل سے 12 اپریل تک چار دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں۔اس طرح منگل سے جمعہ تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی سرکاری چھٹی ہوتی ہے، جس سے چھٹیوں کی تعداد چھ ہو جائے گی۔ چھٹیوں کے بارے میں حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔

Latest News
اکثر سرکاری ملازمین چھ اپریل بروز ہفتہ سے ہی چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔اس طرح زیادہ تر ملازمین 9 چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے کیونکہ 6 اپریل کو ہفتے کے دن سرکاری چھٹی ہوتی ہے، صرف ایک یا دو دن کی رخصت لینے سے ملازمین نو دن کی چھٹیوں سے مستفید ہو سکیں گے۔

 چیف میٹرولوجسٹ کامزیدکہناہےکہ عید سے قبل کراچی میں شدید گرمی کا راج رہے گا، آئندہ چند روز کراچی میں دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، سمندری ہوا بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ،کراچی میں عید کے تین روز گرمی کی شدت میں کمی رہے گی،جبکہ اندرون سندھ کے دیگر اضلاع میں عید پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔






اشتہار


اشتہار