سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا

The first total solar eclipse of the year 2024 will take place on April 8
 پاکستان  میں رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات ہونے کے سبب سورج گرہن دکھائی نہیں دے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8 اپریل کی رات 8 بج کر42 منٹ پر ہوگا۔

 11 بج کر17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بج کر52 منٹ پرہوگا۔ گرہن کا کُل وقت 4 گھنٹے 39 منٹ تک رہے گا،سورج گرہن بھارت میں بھی نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔یہ سورج گرہن مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پر دکھائی دے گا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کو ہونے والا سورج گرہن سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا، 50 سال قبل مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھا گیا تھا، اب لوگ اس سال اسے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار