خیبر پختونخوا میں بارشیں ، چھتیں گرنے اور سیلابی ریلوں میں بہہ جانے سے 14 افراد جاں بحق

14 people died in Khyber Pakhtunkhwa after rains, roofs collapsed and were washed away in flood channels
خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کے نتیجے میں حادثات کے دوران 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر دیرکے علاقے لقمان بانڈا میں بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے۔ایک اور واقعے میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

لوئر تالاش شمشی خان میں برساتی نالے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد لاپتہ ہو گئےضلع خیبر میں مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین اور 2 بچیاں جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ ٹانک میں سیلابی ریلے میں مسافر وین بہہ جانے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب پشاور میں بارشوں کے بعد نالے ابل پڑے جس سے  نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
 چارسدہ روڈ، بڈھنی اور وارسک روڈ پر  پانی گھروں میں داخل ہو گیا، خیبر پختونخوا میں اگلے چند روز میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایات پر بارش متاثرین کو امدادی چیک دیئے جارہے ہیں اور متاثرین کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار