امریکہ کے شہر نیش ول میں مسافر طیارہ گر کر تباہ

A passenger plane crashed in the city of Nashville, USA
امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ  امزیکہ کی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش ول میں انٹراسٹیٹ ہائی وے پرپیش آیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ  طیارے کے حادثے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق واقعہ جس سے متعدد شاہرائیں بند کرنا پڑیں،عمارتوں اور قریبی انفراسٹرکچرکونقصان نہیں پہنچا۔  سنگل انجن طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوا، گرنے کے بعد اس کو آگ لگ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




اشتہار


اشتہار