دراصل شردھا کپور کو اپنے مبینہ بوائے فرینڈ مودی کے ساتھ آتی دکھائی دیں انہیں فلم رائیٹر راہول مودی کے ساتھ ہنستے بولتے دیکھا گیا اور پاپارازی نے ان خاص لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر شردھا سفید جوڑے میں ملبوس ہیں جبکہ راہول مودی بھی سفید شرٹ پہن کر ٹوئننگ کرتے نظر آئے۔
دونوں کے افیئر کی افواہوں نے سال 2023 میں زور پکڑا تھا۔راہول مودی شردھا کپور کی فلم ’تو جھوٹی میں مکّار‘ کے مصنف ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے دوران ہی دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے۔اگرچہ ان تمام خبروں کے حوالے سے شردھا اور راہول کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی، لیکن آننت امبانی کی شادی کی تقریب کیلئے روانگی کے دوران دونوں کا ایک ساتھ دکھنا ان کے خاص رشتے کے متعلق بہت کچھ بتا گیا۔واضح رہے کہ شردھا کپور اس سے قبل ساتھی اداکار ادتیا رائے کپور کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں لیکن پھر دونوں علیحدگی اختیار کرلی۔