رمضان میں صرف تین گھنٹے کام، امارات نے اوقات کار جاری کردیے

Only three hours of work in Ramadan, Emirates released working hours
متحدہ عرب امارات نے رمضان المبارک کے حوالے سے دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس میں پبلک اور نجی سیکٹر کے ملازمین کے کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کی وزیر ہیومن ریسورس کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے پیش نظر نجی اداروں میں کام کے اوقات میں 2 گھنٹے کی کمی کی گئی ہے۔

اس حوالےسے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنیز حدود میں رہتے ہوئے مخصوص اوقات بھی طے کر سکتی ہیں۔دوسری جانب پبلک سیکٹرز کے ملازمین کے حوالے سے اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے دفاتر صبح 9 بجے کھلیں گے اور دوپہر ڈھائی بجے بند ہوں گے۔
ہفتے میں 4 دن یعنی پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعے کو 3 گھنٹے 9 سے 12 بجے تک اوقات مختص کیے گئے ہیں، واضح رہے اماراتی ماہرین کے مطابق رمضان کا آغاز12 مارچ 2024 سے ہوسکتا ہے۔





اشتہار


اشتہار