اپردیر میں برفباری کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی

Annual examinations of government schools postponed due to snowfall in Apardir
خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں شدید موسمی صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اپردیر میں برفباری کے سبب کل سے ہونے والے سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔ حکام کے مطابق بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

امتحانات ملتوی کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تمام اے ڈی اوز، ایس ڈی اوز کو آڈیو میسج کے ذریعے کردی۔ڈی اے او ایجوکیشن عبدالرحمان خان نے کہا کہ امتحانات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ شدید برفباری میں امتحانات لینا مشکل تھا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے اب تک 27 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے جبکہ 127 ستائیس مکانات کو نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری سے کئی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں زین بوس ہونے سے 27 افراد جاں بحق افراد میں 18 بچوں اور 4 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 19 بچوں اور 6 خواتین سمیت 37 افراد زخمی ہوئے۔




اشتہار


اشتہار