وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آصف زرداری اور نوازشریف کے گھر پولیس بھیجنے کی دھمکی

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa threatened to send police to the houses of Asif Zardari and Nawaz Sharif
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صدرمملکت اور نوازشریف کے گھر وارنٹ نکلواکر پولیس بھیجنے کی دھمکی دےدی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ان کےخلاف جعلی ایف آئی آر درج کروائی گئیں، وفاقی اور پنجاب حکومت بازآجائیں، چیلنج کرتاہوں مجھے گرفتار کرکے دکھائیں۔یہ آئیں گے تو پتہ چل جائے گا کس میں کتنا دم ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نام لے کر تنقید کی اور  کہا وہ جعلی مینڈیٹ پر وزیراعلیٰ بنی بیٹھی ہیں،اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں، ایسانہ ہومیں وارنٹ نکال کران کےگھر پولیس بھیج دوں۔
علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے بعض آجائے، یہ چاہتےہیں 2صوبوں کےلوگوں کوآپس میں لڑایا جائے، یہ خود کو بڑا بدمعاش سمجھتے ہیں توآئیں مجھے گرفتارکرلیں۔



اشتہار


اشتہار