نواز شریف کا ماہ صیام کے آخری عشرے میں سعودیہ، لندن جانے کا فیصلہ

Nawaz Sharif's decision to go to Saudi Arabia and London in the last decade of fasting month
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا ہے۔قائد ن لیگ نواز شریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا امکان ہے، سابق وزیراعظم لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے۔نواز شریف لندن میں کچھ عرصہ قیام کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی بھی عمرے کی سعادت کے لئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے۔




اشتہار


اشتہار