اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی

State Bank denied issuing plastic banknotes
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے بینک نوٹوں کے اجرا کی تردید کردی۔بینک دولت پاکستان ان رپورٹس کو بے بنیاد اور غیرحقیقی قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکرتا ہےبینک نوٹوں کے کاغذ سے پولیمرمیں تبدیل کئے جانے کے بارے میں فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کپاس پرمبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرزلمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پرمقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پرتیارکیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ پولیمر(پلاسٹک) بینک نوٹوں کے اجرا کے بارے میں مختلف نیوز پورٹلز پر رپورٹس گردش میں ہیں،جس وجہ سے اسٹیٹ بینک نے تردید کی ہے۔



اشتہار


اشتہار