صدارتی انتخاب ، آصف زرداری اور محمود اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

Presidential election, Asif Zardari and Mahmood Achakzai submitted their nomination papers
صدارتی انتخاب کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئےآصف زرداری کے کاغذات پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے پریذائیڈنگ افسراورچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق کے پاس جمع کروائے۔

آصف زرداری صدارت کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ اُن کے تجویز کنندہ بلاول بھٹو زرداری، اورفاروق ایچ نائیک تائید کنندہ ہیں صدارتی امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی۔
 جبکہ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہو گی۔واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔




اشتہار


اشتہار