صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی عمل کا آغاز

After the presidential election schedule is released, the election process begins
الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کیے جانے کے بعد انتخابی عمل کاآغاز ہوگیا ہے۔جاری کردہ شیڈول کے مطابق ملک کی چاروں ہائیکورٹس میں صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرواسکتے ہیں۔

صدارت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار آصف زرداری کی جانب سے آج سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات جمع کروائےجائیں گےسنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار کے لیے نامزد کیا ہے۔

صدارتی انتخاب کے لیےہائیکورٹس کے چیف جسٹس کوپریذائیڈنگ آفیسرزمقررکیاگیا ہے۔شیڈول کے مطابق 4 مارچ کوصدارتی انتخاب کےامیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی جبکہ 5 مارچ دوپہر 12 بجے تک امیدوارکاغذات واپس لےسکتےہیں۔

صدر پاکستان بننے کے امیدواروں کی فہرست 5 مارچ کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 9مارچ کوصبح 10بجےسےشام 4بجےتک صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔صدارتی انتخاب آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی ہفتے کو جمع کرائے جائینگے
واضح رہے کہ آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسرچیف الیکشن کمشنرہوتا ہے۔شیڈول کے مطابق صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں کروائی جائے گی۔





اشتہار


اشتہار