سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کر گئی دی ہے۔سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے مساجد کے اندر افطار پر پابندی عائد کرتے ہوئے صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے صحنوں میں افطار کی دعوتیں منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، یہ پابندی عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہو کر رواں سال 9 اپریل کو ختم ہو جائے گی۔وزارت اسلامی امور نے مساجد کے ملازمین کے لیے ماہ رمضان کے دوران کام سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔
اس کے علاوہ امام اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔امام اور مؤذن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مساجد کے اندر ان دعوتوں کے انعقاد کی نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی سے متعلق معاملات پر بھی نظر رکھیں۔