ریاض میں مشرق وسطیٰ کی طویل سرنگ کی تعمیر مکمل

The construction of the longest tunnel of the Middle East in Riyadh is completed
ریاض کے شاہ سلمان پارک  فانڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطی میں سب سے طویل  2430 میٹر کی نئی سرنگ  ابوبکر الصدیق روڈ ٹنل پراجیکٹ کے لیے تعمیراتی کام مکمل ہوگیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق کنگ شاہ سلمان پارک  سے شمال سے جنوب تک گزرنے کے لیے 2430 میٹر کی نئی سرنگ بنائی گئی ہے۔

 1590 میٹر لمبی سرنگ کنگ سلمان پارک فانڈیشن کی موجودہ 840 میٹر طویل سرنگ سے منسلک کی گئی ہے، اس طرح یہ دونوں سرنگیں ایک بن گئی ہیں اور گاڑیوں کے گزرنے میں مزید آسانی ہوگئی ہے۔ اپنے فن تعمیر کے انداز میں سرنگ سلمانیہ فن تعمیر کے اصولوں کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔

 اس کے اندرونی ڈیزائن میں چٹانی خصوصیات اور ریاض شہر کی ارضیاتی ساخت کی نقالی کی گئی ہے، سرنگ میں ایک مخصوص ہنگامی لین کے علاوہ ہر سمت میں گاڑیوں کے لیے 3 لین شامل ہیں ،یہ ٹنل جدید ترین ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور جدید ترین حفاظتی طریقہ کار سے بھی لیس ہے۔
گاڑیوں کے لیے 29 فروری کو سرنگ کو کھول دی گئی۔  واضح رہے کہ ٹنل منصوبے کا مقصد ریاض شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور گاڑیوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔




اشتہار


اشتہار