خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ

Emergency declared in southern Iceland after devastating volcanic eruption
خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی ۔نقصانات سے بچنے کیلئے جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گزشتہ سال دسمبر کے بعد یہ چوتھا آتش فشاں پھٹا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کا یہ مقام ملک کے ریکجینس کے قریب ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ اس آتش فشاں میں ہونے والے دھماکوں کی شدت اب تک کی سب سے زیادہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق لاوا خالی کرائے گئے قصبے کے قریب تک پہنچ گیا ہے۔آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہر طرف راکھ پھیل گئی جس کے بعد جزیرے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔آئس لینڈ کی سول ڈیفنس سروس کے مطابق آتش فشاں میں دھماکوں کا آغاز ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 8 بجے ہوا۔آتش فشاں پھٹنے کی ویڈیوز میں دھوئیں کے بادلوں اور چمکتے ہوئے میگما کو زمین پر بہتےدکھایا گیا ہے۔

خوفناک آتش فشاں پھٹنے سے تباہی مچ گئی ، جنوبی آئس لینڈ میں ایمرجنسی نافذ
 ناروے کی موسمیاتی ایجنسی کے قدرتی آفات کے ماہر اینار بیسی گیسٹسن نے بتایا کہ اگر لاوا سمندری پانی سے ٹکراتا ہے تو خطرناک گیسیں اور چھوٹے دھماکے ہو سکتے ہیں۔ یہ خدشات ہیں کہ سڑک کے ساتھ فائبر آپٹک کیبلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے فون اور انٹرنیٹ میں خلل پڑ سکتا ہے۔ہفتے کے روز دھماکے کے وقت علاقے میں 500-600 کے درمیان لوگ موجود تھے۔




اشتہار


اشتہار