سولر پینل بنانے والی فیکٹریوں کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی دعوت

Invitation to solar panel manufacturing factories to set up plants in Pakistan
 صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے  پنجاب انویسٹمنٹ بور ڈ کادورہ کیا اور ہدایت کی کہ سولر پینل بنانے والی فیکٹریوں کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے اور یہ فیکٹری انڈسٹریل زون میں قائم کی جائے گی جہاں پر دس سال تک ٹیکس فری ہوگا ۔تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے  پنجاب انویسٹمنٹ بور ڈ کادورہ کیا،سی ای او جلال حسن نے ادارہ کی کارکردگی اور تنظیمی ڈھانچے پر بریفنگ دی۔

چودھری شافع حسین نے پی بی آئی ٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ایگری کلچر ایکسپورٹ کو بھی مزید بہتر کیا جائے مالٹا اور آم کے ایکپسورٹر سے مل کر ان کے مسائل کو حل کیا جائے ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری  شافع حسین نے کہا کہ بزنس فیسلیٹی سنٹر بنانا نگران صوبائی حکومت کا بہترین کام تھا ان سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جہاں پر سرمایہ کاروں کو ایک ہی جگہ پر تمام این او سی اور دیگر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں ۔ 
اوورسیزپاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے آگے آئیں ان کو بہترین سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا اس سے جہاں وہ اپنا بہترین کاروبار کر سکتےہیں  وہاں ملک کی خدمت میں اپنا حصہ ڈال سکتے۔



اشتہار


اشتہار