واٹس ایپ آپ کے وائس نوٹس کو اب ٹیکسٹ میں تبدیل کرے گا

WhatsApp will now convert your voice notes to text
ویسے تو واٹس ایپ میں ٹیکسٹ میسیج اور وائس میسج دونوں ہی فیچرز موجود ہیں، لیکن اب پیغام رسانی کی اس ایپلی کیشن نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے ”وائس تو ٹیکسٹ“ فیچر پر کام شروع کردیا ہے۔واٹس ایپ کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ”ڈبلیو اے بیٹا انفو“نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ٹیسٹ کیا۔یہ فیچر آپ کے آواز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو بہت سے لوگوں کے لیے وقت بچانے والا فیچر ثابت ہوگا۔
واٹس ایپ آپ کے وائس نوٹس کو اب ٹیکسٹ میں تبدیل کرے گا=    
ہم سب کے پاس ایسے کانٹیکٹس ہوتے ہیں جو زیادہ تر وائس نوٹس بھیجتے ہیں، ان پیغامات کو ٹیکسٹ کے طور پر دیکھنے سے کافی وقت بچ جاتا ہے۔جبکہ شور والے ماحول میں ایسے حالات بھی ہوتے ہیں جہاں آپ صوتی پیغامات کو قابل اعتماد طریقے سے سن نہیں سکتے یا اپنے فون پر گانے سنتے ہوئے بھی نہیں سن سکتے۔ڈبلیو اے بیٹا انفو کے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ واٹس ایپ ٹرانسکرپٹس کو فعال کرنے کے لیے 150ایم بی ایپ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرے گا۔
واٹس ایپ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون کی اسپیچ ریکگنیشن صلاحیتوں کا استعمال کرے گا اور یہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگا۔فیچر کی لانچنگ کی ابھی کوئی تاریخ نہیں ہے، لیکن چونکہ اسے تازہ ترین بیٹا ورژن پر دیکھا گیا ہے، اس لیے اسے جلد ہی واٹس ایپ کے مستحکم ورژن پر وسیع پیمانے پر دستیاب ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔




اشتہار


اشتہار