زلزلے کے جھٹکے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے

After the tremors of the earthquake, the citizens came out of their houses reciting Kalima Tayyaba
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،آج بلوچستان کے علاقے ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، شہری خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 76 کلو میٹر مشرق میں تھا۔ 
یادرہے کہ چند روز قبل بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں زلزلے کی شدت 5.6 جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔



اشتہار


اشتہار