قیدیوں کی سزامیں 90دن کی کمی،نوٹیفکیشن جاری

90 days reduction in the punishment of prisoners, notification issued
صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں کی سزا میں کمی کے اعلان کردیا گیا ۔قیدیوں کی سزامیں کمی کی وجہ سے  2367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا ہے جبکہ 28 قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا گیا صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک ، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90 ، 90 یوم کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

اس سزا میں کمی کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہوا ہے ما سوائے ایسے قیدی جو زنا ، دہشت گردی ، ڈکیٹی ، اغوا ، جاسوسی ، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔ ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔

 ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔ ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔ ایسے نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔ 
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اس سزا میں کمی کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور انکے لواحقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔


اشتہار


اشتہار