مریم نواز کی مداخلت، ملیکہ بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Maryam Nawaz's intervention allowed Malika Bukhari to go abroad
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مداخلت پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری کو بہن کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ملیکہ بخاری نے ٹویٹر پر اپنی بڑی بہن کی بیماری کے حوالے سے بیرون ملک جانے کی اپیل کی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کے پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملیکہ بخاری کو باہر بھجوانے کے لیے متعلقہ حکام سے بات کریں گی۔

ملیکہ بخاری نے ہفتے کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ انہوں نے اپنی بیمار بڑی بہن سے ملنے آسٹریلیا جانا ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے ان کا نام نو فلائی لسٹ میں ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کی بڑی بہن وینٹیلیٹر پر ہیں اور وہ زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں اور ان کے پاس صرف 24 گھنٹے کا وقت ہے۔
مریم نواز نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے بات کریں گی اور امید ہے کہ آپ نے اس سلسلے میں درخواست دی ہوگی۔بعدازاں، بیرون ملک اجازت ملنے پر ملیکہ بخاری نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملیکہ بخاری نے پوسٹ میں کہا کہ ’’آپ کی بروقت مداخلت کا شکریہ، مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ میرا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار