سول ایوی ایشن کے عملے کی ایمانداری، پیسوں سے بھرا بیگ سعودی مسافر کو لوٹا دیا

Honesty of civil aviation staff, bag full of money returned to Saudi passenger
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے سعودی عرب سے آئے مسافر کو پیسوں سے بھرا بیگ اور دیگر قیمتی کاغذات واپس لوٹا دیے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ سے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچنے والی پرواز سے ایک مسافر پہنچا، جس کا پارکنگ میں پرس گر گیا تھا۔
سول ایوی ایشن کے عملے کی ایمانداری، پیسوں سے بھرا بیگ سعودی مسافر کو لوٹا دیا
سول ایوی ایشن کے عملے میں فوری طور پر ویجیلنس آ فیسر رانا عاطف رزاق کو صورت حال سے آگاہ کیا جنہوں نے کیمروں کی مدد سے مالک کو تلاش کیا اور اُسے دفتر بلا لیا۔پی آئی اے کی پرواز کے مسافر کو ویجلنس افسر نے رقم سے بھرا ہوا بیگ واپس لوٹایا، اس پرس میں سے 7ہزار 906 ریال، دو سعودی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور تین بینک کارڈز تھے۔

سول ایوی ایشن کے عملے کی ایمانداری، پیسوں سے بھرا بیگ سعودی مسافر کو لوٹا دیا
مسافر کی تاریخ پیدائش سے اُس کا پاسپورٹ حاصل کر کے پھر ایئرلائن سے رابطہ نمبر نکلوا کر اُس کو سامان واپس دیا گیا۔مسافر ارشد محمود احسن خان نے سامان وصول کرتے ہوئے سول ایوی ایشن کے افسر اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ والدہ کی بیماری کی وجہ سے وہ پریشانی میں پاکستان آیا ہے اور یہ رقم والدہ کیلیے ہی لایا تھا۔





اشتہار


اشتہار