1981سے2000کےدرمیان پیدا ہونیوالوں کیلئےبڑا حیران کن اعزاز منتظر ہے ۔سال 1981سے 2000کے درمیان پیدا ہونے والی نسل تاریخ کی امیر ترین نسل بننے کے قریب ہے۔یہ دعویٰ ایک تحقیق میں سامنے آیا۔صرف امریکا میں ہی 1981 سے 2000 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے نام آنے والے برسوں میں 90 ٹریلین ڈالرز کے اثاثے منتقل کیے جائیں گے۔
جس کے باعث اس عرصے میں پیدا ہونے والے تاریخ کی امیر ترین نسل کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔تحقیق کے مطابق1981 سے 2000 کے دوران پیدا ہونے والے افراد کو آئندہ 20 برسوں کے دوران ورثے میں متعدد اثاثے منتقل ہوں گے۔
اس عرصے میں پیدا ہونے والوں کے لیے Millennials کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 75 فیصد Millennials کو 2024 میں اپنی دولت میں اضافے کی توقع ہے۔