سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان سیاست میں ڈیبیو کیلئے تیار

Former Indian cricketer Yusuf Pathan is ready to make his debut in politics
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے بھی سیاست کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر یوسف پٹھان برہام پور سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے امیدوار کے طور پر آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گے۔

 پارٹی رہنما ممتا بنیرجی نے مغربی بنگال کی تمام 42 نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جن میں یوسف پٹھان کا نام بھی شامل تھا۔یوسف پٹھان کے بھائی عرفان پٹھان نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اپنے بھائی کو مبارکباد دی اور ان کے سیاسی سفر میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
خیال رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مختلف مراحل میں اپریل اور مئی میں ہوں گے جس کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ یوسف پٹھان نے 57 ون ڈے میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور 27 کی ایوریج سے 810 رنز بنائے جبکہ انہوں نے 22 ٹی 20 انٹرنیشنل مچیز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 236 رنز بنائے۔



اشتہار


اشتہار