انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر نے چینی پرواز کو گھنٹوں تک موخر کردیا

A Chinese flight was delayed for hours after a passenger threw a coin into the engine
بیجنگ: چین کی ایک اندرون ملک پرواز جو شہر سانیا سے بیجنگ کیلئے شیڈول تھی، ایک مسافر کی وجہ سے گھنٹوں تک موخر کر دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی ایک فلائٹ اس وقت تاخیر کا شکار ہوگئی جب ایک مسافر کو طیارے کے انجن میں سکے پھینکتے ہوئے پکڑا گیا۔
انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر نے چینی پرواز کو گھنٹوں تک موخر کردیا

فلائٹ صبح 10 بجے کی تھی لیکن روانگی دوپہر 2 بجے کے بعد ہوئی کیونکہ ایک مسافر نے ہوائی جہاز کے انجن میں متعدد سکے پھینک دیے تھے۔مقامی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹیج میں فلائٹ اٹینڈنٹ کو ایک مسافر سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے دکھایا گیا جو سکے پھینک رہا تھا۔ مسافر جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، اس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ کام خوش قسمتی کے لیے کیا۔
مسافر کے اس عمل نے تمام مسافروں کو طویل انتظار کروایا کیونکہ چیکنگ کرنے والے عملے کی جانب سے واقعے کے بعد طیارے کا اچھی طرح سے معائنہ کیا گیا جس میں انجن کے اندر سے سکے برآمد ہوئے, معائنے میں 4 گھنٹے کا وقت صرف ہوا۔اس واقعے پر چائنا سدرن ایئر لائنز کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا جس میں اس نے ایسے غیر مہذب رویوں کی شدید مذمت کی۔




اشتہار


اشتہار