پیر کو عام تعطیل کا اعلان

Public holiday declared on Monday
25 مارچ بروز پیر  کو ہندو برادری کے ملازمین کیلئے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہولی منائیں حکومت آپ کی خوشیوں میں شریک ہے۔انھوں نے ہندو کمیونٹی کیلئے پیر کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیاہے،چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ہندوبرادری کیلئے  ہولی کے اگلے روز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پیر  کو عام تعطیل کا اعلان
یاد رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے ہندؤں کے تہوار ہولی پر اقلیتی برادری کی مالی معاونت کیلئے ڈھائی کروڑ روپے جاری کردیئے تھے، محکمہ اقلیتی امور کی جانب سے ڈھائی کروڑ روپے اقلیتی برادری میں مستحقین کے درمیان فی کس5 ہزار روپے کے طور پر تقسیم کئے جارہے ہیں۔

 گزشتہ ہفتے سندھ حکومت نے ہولی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کو 30 اکتوبر سے قبل ادائیگی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں قومی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی، جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر اقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا کہا گیا تھا، قرار داد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اور ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔




اشتہار


اشتہار