پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کر گئے

Former PCB Chairman Shehryar Khan passed away
 پی سی بی کے سابق چیئرمین اور معروف سفارتکار شہریار ایم خان لاہور میں انتقال کرگئے۔ شہریار خان کے اہل خانہ کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔  مرحوم کی آج الصبح ساڑھے 4 بجے اچانک طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کی عمر 89 برس تھی اور پسماندگان میں بیوہ اور 4 بچے چھوڑے ہیں۔  

مرحوم شہریار معروف سفارتکار تھے۔ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی اور سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ مرحوم کی میت بذریعہ ائیر ایمبولینس کراچی لاکر نماز جنازہ کراچی ہی میں ادا کی جائے گی۔  واضح رہے کہ شہریار ایم خان 29مارچ 1934ءکو لکھنؤ بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ 
انہوں نے ابتدائی علیم وہیں حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم انگلستان سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد شہریار خان کا خاندان ہجرت کرکے پاکستان آ گیا اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔ 



اشتہار


اشتہار