قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Former captain of the national cricket team Saeed Ahmed passed away at the age of 86
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سعید احمد طویل علالت کے باعث لاہور میں انتقال کرگئے20 سال کی عمر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے والے سعید احمد 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہیں بدھ کو دوپہر کے وقت اسپتال لے جایا گیا اور کچھ ہی دیر بعد اسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان سعید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم سعید احمد کے انتقال پر ان کے لواحقین اور عزیزوں سے تعزیت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سعید احمد نے پاکستان ٹیم کی 41 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی۔
 انہوں نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ سعید احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2991 رنز اسکور کیے جبکہ 22 وکٹیں بھی لیں۔سعید احمد نے 15 سال تک 1958 سے 1973 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہیں پاکستان کے لیجنڈری بلے باز حنیف محمد کے ساتھ کھیلنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔




اشتہار


اشتہار