وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے

Prime Minister Shahbaz Sharif reached Gwadar on a one-day visit
وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نے گوادر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیر اعظم گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین کے لئے امدادای پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

جبکہ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر پہنچی ہیں واضح رہے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری ہو گئی ہے، جبکہ آفتزدہ قرار دیے گئے گوادر میں بادل ایک بار پھر برس پڑے ہیں، بارشوں کا سلسلہ 9 مارچ تک جاری رہے گا۔
 صوبے کے سولہ اضلاع متاثر ہونے کا امکان، حکام نے الرٹ جاری کردیاخیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی، دیر، چترال، کوہستان، بٹگرام ، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش متوقع




اشتہار


اشتہار