جنوبی افریقی فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے تاریخ کی تیز ترین بال کروا دی

South African fast bowler Shabnam Ismail scored the fastest ball in history
جنوبی افریقا کی خاتون فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے تیز ترین گیند کرواتے ہوئے ویمن کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں جنوبی افریقا کی سابق فاسٹ بولر شبنم اسماعیل نے دہلی کیپٹلز کے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے تیسرے اوور کی دوسری گیند 132.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی جو بیٹر میگ لیننگ کے پیڈ پر لگی تاہم امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ ویمنز کرکٹ میں کی تاریخ میں پہلی بار شبنم اسماعیل نے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کروانے کا ریکارڈ قائم کیا۔


 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ 36سالہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ بھی ہے، جب انہوں نے 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 128 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی۔ ریکارڈ بریکنگ بال کے باوجود شبنم اسماعیل نے مقررہ 4 اوورز میں 46 رنز دیکر محض ایک وکٹ حاصل کی تھی۔




اشتہار


اشتہار