امبانی نے تینوں خانز کو ایک ساتھ نچا دیا

Ambani killed all three Khans together
آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں تینوں بھارتی خانز ایک ساتھ جلوہ گر ہوتے دکھائی دیے ہیں، بالی ووڈ کے اداکار اس موقع پر خوش دکھائی دے رہے تھے۔مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی میں جہاں فیس بُک کے بانی مارک زکربرگ سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی ہے، وہیں بالی ووڈ کے تینوں خانز، عامر خان، سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔
اسٹیج پر رقص کی پرفارمنس کے دوران عامر، شاہ رخ اور سلمان خان دلچسپ انداز میں ایک دوسرے کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر ناچتے دکھائی دیے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشہور تامل گانے ’ناٹو ناٹو‘ پر عامر، سلمان اور شاہ رخ رقص میں مگن ہیں۔ جبکہ سلمان خان کے مقبول ڈانس اسٹیپ کو فالو کرتے ہوئے عامر خان اور شاہ رخ خان نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔



دوسری جانب شاہ رخ خان کے رومانوی اسٹیپ جس میں اداکار ہاتھ کھول کر اپنے پیار کا اظہار کرتے ہیں، اسٹیج پر عامر اور سلمان نے بھی شاہ رخ خان کے اس اسٹیپ کو کرتے دکھائی دیے۔جبکہ دوستی سے متعلق گانے پر بھی تینوں اداکار کندھے سے کندھا ملا کر رقص کرتے دکھائی دیے ہیں۔


امبانی نے تینوں خانز کو ایک ساتھ نچا دیا



اپنے دلچسپ انداز کے باعث حاضرین محفل کی داد بھی وصول کر رہے ہیں، اس موقع پر عامر خان نے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جبکہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے سیاہ  رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا تھا۔واضح رہے مکیش امبانی کے دوسرے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی 3 روزہ تقریبات گجرات کے شہر جامنگر میں جاری ہیں، جہاں کئی عالمی معروف شخصیات سمیت اداکاروں کی جانب سے شرکت کی جا رہی ہے۔

بھارت کے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں وہ انہونی ہوگئی جس کا شاید شرکا نے تصور بھی نہ کیا ہوگا۔بالی ووڈ پر تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر کا راج ہے لیکن ان تینوں کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی آتی رہتی ہیں اور کافی عرصے سے ان کی ایک ساتھ کوئی فلم بھی نہیں آئی اور نہ ہی کسی شو میں یہ تینوں ساتھ پرفارم کرتے نظر آتے ہیں۔

تاہم بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے یہ کام کردکھایا۔ اس خاندان کی شادی میں شوبز شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہوتی ہے۔مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شوبز ستاروں کی چمک دھمک سے سجی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔ ایک ایونٹ میں تینوں خانز کے مداحوں کو وہ منظر دیکھنے کو ملا جس کے وہ برسوں سے منتظر تھے۔

اسٹیج پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آئے۔ بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر مووی آر آر آر کے عالمی انعام یافتہ نغمے ناچو ناچو پر رقص کرنے کی بھی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خانز ناچو ناچو کے مشکل ترین ’’اسٹیپس‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تینوں ناکام ہوجاتے ہیں۔

فلم آر آر آر کے اس نغمے کی کیریو گرافی شاندار تھی اور اس میں معروف اداکاروں رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کا کیا گیا رقص دیکھنے لائق تھا جس کہ وجہ سے اس نغمے کو عالمی انعام بھی ملا تھا۔تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹارز عامر، سلمان، شاہ رخ ساؤتھ انڈین اسٹارز رام چرن اور این ٹی آر جونیئر جیسا رقص کرنے میں ناکام ہوگئے اور اپنی اس ناکامی کا اظہار بھی کیا۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں خانز ناچو ناچو کے مشکل ترین ’’اسٹیپس‘‘ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن تینوں ناکام ہوجاتے ہیں۔فلم آر آر آر کے اس نغمے کی کیریو گرافی شاندار تھی اور اس میں معروف اداکاروں رام چرن اور این ٹی آر جونیئر کا کیا گیا رقص دیکھنے لائق تھا جس کہ وجہ سے اس نغمے کو عالمی انعام بھی ملا تھا۔تاہم بالی ووڈ کے سپر اسٹارز عامر، سلمان، شاہ رخ ساؤتھ انڈین اسٹارز رام چرن اور این ٹی آر جونیئر جیسا رقص کرنے میں ناکام ہوگئے اور اپنی اس ناکامی کا اظہار بھی کیا۔






اشتہار


اشتہار