اسلام آباد:ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی ہے۔وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوادی۔صدر مملکت آصف علی زرداری ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت میں توسیع کی سمری منظور کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی تھی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی تھی۔