پہلی بیوی کی اجازت کےبغیردوسری شادی کرنےپر7ماہ قید،5لاکھ جرمانہ

7 meses de prisión y multa de 5 lakh por casarse con una segunda esposa sin el permiso de la primera
عدالت نےپہلی بیوی سےاجازت لئےبغیردوسری شادی کرنےپرملزم کوسات ماہ قیداورپانچ لاکھ جرمانےکی سزاسنادی۔فیملی کورٹ لاہورکے جج عدنان لیاقت نے زونا نصر کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔عدالت کاتحریرفیصلےمیں کہناتھاکہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی۔ دوسری شادی کے لیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔ 
ملزم اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی۔ ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈینیس کے سیکشن چھ ( 5) کی خلاف ورزی کی ہے۔عدالت کافیصلےمیں کہناتھاکہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر سات ماہ قید کی سزا دی جاتی ہے۔ ملزم اگر پانچ لاکھ جرمانہ ادا نہیں کرتا تو ایک ماہ مزید قید میں رکھا جائے۔




اشتہار


اشتہار