سندھ حکومت کا گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرنیکا فیصلہ

Sindh government's decision to start wheat procurement process from March 20
سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل 20 مارچ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  وزیر خوراک و آبپاشی سندھ جام خان شورو کے مطابق سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی، صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے، محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں۔
وزیر خوراک و آبپاشی سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے اور صوبے میں 9 لاکھ  میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔



اشتہار


اشتہار