سندھ،بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزیدمہنگی کرنےکی تیاریاں

Preparations to make gas more expensive for the consumers of Sindh, Baluchistan
آئندہ مالی سال سےسندھ،بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزیدمہنگی کرنےکی تیاریاں ، سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی2024 سےگیس مہنگی کرنےکی درخواست کی ہے ، سوئی سدرن نےگیس کی قیمت میں324.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگ لیا۔ آئندہ مالی سال سےسندھ،بلوچستان کےصارفین کیلئےگیس مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے یکم جولائی2024 سےگیس مہنگی کرنےکی درخواست کردی ہے۔

درخواست میں کمپنی نے گیس کی قیمت میں324.03روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ مانگا ہے۔کمپنی کی طرف سےنئی اوسط گیس قیمت1740.80روپےمقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں سوئی سدرن کا 79ارب 63کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56ارب69 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ اوگرا سوئی سدرن کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا،اوگرا کی جانب سے درخواست پر20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔




اشتہار


اشتہار