پٹرول اور ڈیزل بنانے کیلئے ریفائنریز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان

Announcement to upgrade refineries to make petrol and diesel
سینرجیکو (Cynergico) پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی دونوں ریفائنریز کو (Euro V) معیار کے مطابق پٹرول اور ڈیزل بنانے کے لیے اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ سہولت کونسل (SIFC) نے حکومت اور آئل ریفائنریوں کے درمیان تعطل کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے,یہ پیش رفت حال ہی میں منظور شدہ "براؤن فیلڈ آئل ریفائنری پالیسی" (Brown Field oil refinery policy) کے تحت مقامی تیل صاف کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی نشاندہی کرتی ہے۔

 اس منصوبے کی تخمینہ سرمایہ کاری ایک بلین ڈالرز سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہ پالیسی، فروری 2024 میں ترامیم کے بعد منظور ہوئی جس سے ریفائننگ سیکٹر میں تقریباً 5 سے 6 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اپ گریڈ ریفائنری کو فرنس آئل کی بجائے زیادہ منافع بخش مارجن اور پریمیم مصنوعات جیسے پیٹرول اورڈیزل کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد دے گا۔
اس کے نتیجے میں مہنگی ریفائنڈ مصنوعات کی درآمدات میں نمایاں کمی آئے گی اور زرمبادلہ میں نمایاں بچت ہو گی۔ذرائع کے مطابق کمپنی کا مقصد اپنی نصب شدہ پروسیسنگ صلاحیت کو 50 ہزار بیرل سے دوگنا کرنا ہے،توقع کی جاتی ہے کہ یہ منصوبہ 2028 کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔



اشتہار


اشتہار