پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے،چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی، میٹنگ میں ڈائریکٹرز کے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی گئی تھی۔
محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔