سابق آرمی چیف راولپنڈی میں انتقال کرگئے

Former Army Chief passes away in Rawalpindi

 سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ عبدالوحید خان کاکڑ انتقال کرگئے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور تمام رینکس نے اظہار افسوس کیا۔تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی رحلت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

LOADING...

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام رینکس نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی رحلت پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج نے مرحوم کے شاندار عسکری کیریئر، بے مثال قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پوری فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے، ان کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی پاک فوج کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔



اشتہار


اشتہار