سب سے چھوٹا اور لمبا روزہ کہاں؟ پاکستان اور بھارت میں کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہوگا؟

Where is the shortest and longest fast? How many hours will it consist of in Pakistan and India?
رمضان المبارک کی آمد میں اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں، ممکنہ طور پر اس سال رمضان کا آغاز 11 یا 12 مارچ کو ہوگا۔ دنیا میں مختلف ٹائم زونز ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک میں روزے کا دورانیہ انتہائی مختصر اور کہیں غیر معمولی طور پرطویل ہے۔مختلف ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوتے ہیں، اس سال کی حد 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے ہونے کی توقع ہے۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ اس سال وہ کون سے ممالک ہوں گے جہاں روزے کا دورانیہ سب سے زیادہ طویل ہوگا اور وہ کون سے ملک جہاں سب سے کم وقت کے روزے ہوں گے۔اس سال چلی کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے دوران اوسطاً 12 گھنٹے 44 منٹ کے روزے رکھنا ہوں گے جو کہ مختصر ترین وقت ہے۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ، ارجنٹائن اور جنوبی افریقہ میں بھی اس سال روزے کا دورانیہ 12 سے 13 گھنٹے ہوگا۔وہیں فن لینڈ، گرین لینڈ اور آئس لینڈ کے مسلمان اس سال سب سے طویل روزہ رکھیں گے۔ یہ افراد ماہ مقدس کے دوران روزانہ اوسطاً 17 گھنٹے روزہ رکھیں گے۔پاکستان اور بھارت میں روزہ تقریباً 13 گھنٹے کا ہوگا، جو رہمضان کے اختتام تک 14 گھنٹوں کا ہوجائے گا۔



اشتہار


اشتہار